ایس ای کے عہدے پر ایکسیئن کی تعیناتی،میپکو اتھارٹی سے جواب طلب 

ملتان ( نیوز رپورٹر ) میپکو ملتان سرکل میں سپرنٹنڈنگ انجینئر(ایس ای) کے عہدے پر ایکسیئن کی تعیناتی کیخلاف ہائیکورٹ میں رٹ دائر‘عدالت عالیہ نے میپکو اتھارٹی سے جواب طلب کرلیا‘7دسمبر کوفریقین کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔بتایا گیا ہے کہ میپکو اتھارٹی نے ایس ای ملتان سرکل کی سیٹ پر خدمات سرانجام دینے والے گریڈ 20کے افسر ایڈیشنل چیف انجینئر چوہدری خالد محمود کو ہٹاکر ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ ان کی جگہ گریڈ 18 کے  ایکسیئن شاہ رکن عالم ڈویڑن انجینئر ملک جاوید اقبال وینس کی بطور ایس ای ملتان سرکل تعیناتی کے احکامات جاری کردئیے تھے۔  اس پر ہٹائے جانے والے ایڈیشنل چیف انجینئر چوہدری خالد محمود نے ہائیکورٹ ملتان بنچ میں رٹ دائر کردی جس میں یہ موقف اختیار کیاکہ وہ گریڈ 20میں سینئر  افسر ہیں ان کی تعیناتی کا عرصہ 2سال پورا نہیںہوا اور ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...