کومبیکس پہلی سی این ایس آل پاکستان اسکواش چیمپین شپ کل شروع ہو گی


کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کومبیکس پہلی چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپین شپ 6 سے 10 دسمبر تک کھیلی جائے گی۔ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 1.5 ملین ہے۔مجموعی طور پر چیمپین شپ 54 میچوں پر مشتمل ہے۔ پہلا کوالیفائنگ راو¿نڈ 12 میچز پر مشتمل ہوگا، جو 16 کھلاڑیوں کے درمیان کھیلے جائیں گے۔دونوں کیٹیگریز کے 4 فاتح کھلاڑی مین راو¿نڈ میں 12 ٹاپ رینکنگ کھلاڑیوں میں شامل ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کے فاتحین کا فیصلہ مردوں اور خواتین کے دونوں زمروں میں 15 میچوں کے اختتام پر کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے دوران ٹاپ قومی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔گزشتہ چند سالوں میں اسکواش کھلاڑیوں کے لیے قومی سطح پر مقابلہ کرنے کا موقع زیادہ حوصلہ افزا نہیں ہے۔لہذا پاکستانی اسکواش کے شاندار ماضی کو زندہ کرنے کے لیے پاکستان نیوی نے مرد اور خواتین دونوں کے لیے آل پاکستان اسکواش چیمپین شپ کا آغاز کر دیا ہے۔ آل پاکستان چیمپین شپ اور بین الاقوامی سطح کی چیمپین شپ ہر متبادل سال باری باری منعقد کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن