بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم دلاکر صدقہ جاریہ پائیں: نور الحسن قادری


ایمن آباد (نامہ نگار والدین بچوں کو قرؤن پاک کی تعلیم دلوا کر صدقہ جاریہ کی سعادت حاصل کریں قرآن پاک سے راہنمائی حاصل کر کے دنیا و آخرت سنواری جا سکتی ہے ، بڑھتی ہوئی بے راہروی کو روکنے کیلئے اسلامی تعلیمات پر عمل کرنا ضروری ہے یہ باتیں مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ میں قر ان پاک حفظ کرنے والے بچوں کی دستار بندی کی پر وقار تقریب  سے  خطاب کرتے ہوئے مولانا نورالحسن انور قادری نے کہیں تقریب میں علماء کرام ،طلباء انکے والدین اور معززین نے بھی بھاری تعداد میں شرکت کی ۔ نعت خواں افتخار قصور ی نے گلہائے عقیدت پیش کئے جبکہ صدارت خطیب مولانا ابوبکر سعید نے کی ۔

ای پیپر دی نیشن