بجٹ کم ہونے سے معذورافراد کی بحالی کے امکانات مخدوش ہوگئے: رخسانہ بھٹی

Dec 05, 2022


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)حکومتی بجٹ کم ہونے کی وجہ سے معذورافراد کی بحالی کے امکانات کم ہوگئے۔معذورافرادکوملازمت کے کوٹہ پر عمل درآمد ہوجائے تومعذورافراد خوشحالی کی زندگی گزارسکتے ہیں ۔سرکاری دفاتراورپرائیویٹ بلڈنگوں میں سیڑھیاں بن سکتی ہیں تومعذورافراد کے لئے ریمپ کیوں نہیں بن سکتے ان خیالات کااظہار معروف سماجی کارکن سپیشل پرسن رخسانہ بھٹی نے معذورافرادکے عالمی کے دن کے موقع پر رسپیکٹ فارسپیشل پرسن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ،سی ای او ایجوکیشن جاویداقبال بابر،ملک کی معروف ٹرانسجینڈرراہنما صباگل آف اسلام آبادنے شرکت کی۔معذورافرادکوتحائف پیش کئے گئے۔ رخسانہ بھٹی نے کہا کہ حکومت نے معذورافرادکیلئے سرکاری ملازمتوںمیں 2فیصد کوٹہ مختص کیا ہواہے مگر اکثرمعذورافراد کو ملازمتیں نہیں ملتیںانکو نظرانداز کردیاجاتاہے ۔  ملازمتوں کے کوٹہ پر عمل درآمد ہو تومعذورافرادبحال ہوجائیں گے۔ 

مزیدخبریں