گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل نے امریکی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتیں مکمل آزاد اور ان کے مذہبی مقامات محفوظ ہیں،امریکی محکمہ خارجہ کی یہ رپورٹ حقائق کے برعکس تعصب پر مبنی ہے،ان خیالات کا اظہار ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ نے عاشق رسول غازی علم دین شہید کے 114 واں یوم پیدائش پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی، صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،پیرسید برہان حیدر شاہ نقوی،حافظ محمد رفیق قادری،ڈاکٹر محمد احمد نورانی،حافظ عدیل عارف،علامہ محمد عمر صدیقی اور دیگر نے خطاب کیا۔