گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر میں ہو نے وا لے بلدیاتی انتخاباب میں بھاری اکثریت سے کا میابی سمیٹ کر واضح طور پر ثابت کر دیا ہے کہ ہمارے ملک کی عوام آج بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ہیں اور ان پر بھروسہ کرتی ہے کہ یہی لیڈر ہمارے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرتے ہوئے آگے لے کر بڑھے گا ۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے ضلعی صدر امیدوار پی پی56میاں محمد ارقم خان نے کیاانہوں نے کہا کہ جس طرح پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر میں اپنی کا میا بی کے جھنڈے گاڑے ہیں اسی طرح انشاء اللہ آنے والے عام انتخابات میں پورے ملک سے دو تہائی اکثریت سے کا میاب ہو گی ۔
پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر میں کا میا بی کے جھنڈے گاڑے: ارقم خان
Dec 05, 2022