گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )انچارج وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل ندیم مراد علی سندھو نے کھیالی کے علاقہ میں صفائی کی ناقص صورتحال سے متعلق اہلیان علاقہ کی شکایت پر فوری نوٹس لیتے ہوئے فورا عملدرآمد کے لیے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تعاون سے علاقہ کی صفائی سے متعلق شکایت کا ازالہ کرتے ہوئے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر اٹھوائے اور انکا صفائی کا دیرینہ مسئلہ حل کروایا جس پر اہل علاقہ نے سکھ کا سانس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور ندیم مراد علی سندھو کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے بتایا کہ کافی عرصہ سے علاقہ کی صفائی کی صورتحال بہتر نہ تھی ، ندیم مراد سندھو اور فوکل پرسن بلاول علی چوہدری نے صفائی کا مسئلہ حل کروایا۔
ندیم مراد علی سندھو نے کھیالی سے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر اٹھوادئے
Dec 05, 2022