فریج اور اے سی کی خطرناک گیسز پر پابندی عائد کی جائے: محمد اشرف

Dec 05, 2022


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) فریج اور اے سی میں استعمال ہونیوالی خطرناک گیسز پر پابندی عائد کی جائے ان خیالات کا اظہارسر پرست اعلی آل گوجرانوالہ فریج اے سی ٹیکنیشن محمد اشرف نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر چیئرمین ناصر علی، طارق محمود بھٹی ،رانا عابد، علی مہر ،اعجاز عارف ،الیاس چوہان فلک شیر عارف اعوان ،میاں شکیل ،عابد سعید ،ندیم جٹ ،میاں مبشر سمیت و دیگربھی موجود تھے ۔ مطاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے ۔مطاہرین نے اس موقع پر زہریلی گیس نامنظور کے نعرے لگائے ۔ محمد اشرف نے کہا کہ اے سی فریج  میں آ ر 32،290,600کی خطرناک گیس استعمال کی جا رہی ہیں جو کہ مکمل آتش گیر مادہ جو کہ ایل پی جی سے بھی زیادہ آتش گیر اور انسان دشمن گیس ہے اس سے آئے روز اسے سی بلاسٹ ہونا معمول بنتا جا رہا ہے ۔گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام ٹیکنیشن مکمل طور پر ان گیسوں سے تیار شدہ اشیا ء کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر رہے ہیں جب تک ان گیسوں پر پابندی یا متبادل گیس فراہم نہیں کی جاتی ہمارا مکمل بائیکاٹ رہے گا۔

مزیدخبریں