مری (نامہ نگار خصوصی ) مری میں غیر قانونی تعمیرات کیساتھ ساتھ غیر قانونی تجاوزات اور کھوکھا مافیا کی بھرمار نے مری کے حسن کو گہناء کر رکھ دیا ہے ۔ایسے میں مری کشمیر پوائنٹ پرباغِ شہیداں کے قریب میونسپل کارپوریشن مری کے عملہ کی ملی بھگت سے گزشتہ رات غیر قانونی طور پر دو کیبن نصب کیئے گئے ۔قانونی طور پر بیٹھے کیبن ہولڈر کی طرف سے گزشتہ رات تقریباً گیارہ بجے ڈپٹی کمشنر ضلع مری کے زاتی نمبر پر اطلاع دی گئی جبکہ ڈپٹی کمشنر مری کی طرف سے بھی میونسپل کارپوریشن کو فوری کاروائی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے مگر پٹی کمشنر مری کی رہائش گاہ سے چند قدموں کے فاصلے پر لگائے جانے والے غیر قانونی کیبن کے خلاف ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے باوجود کوئی کاروائی نہیں ہوی ۔
کشمیر پوائنٹ کے کیبن ہولڈر کا کہنا ہے کہ بلدیہ کے عملہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر مری کے احکامات پر عمل درآمد نہ کرنا ایک سوالیہ نشان ہے ۔ کشمیر پوائنٹ کے کیبن ہولڈر کا کہنا ہے کہ اگر فوری ان غیر قانونی کیبن کو نہ ہٹایا گیاتو ہم ڈپٹی کمشنر مری کے آفس کے آگے احتجاج کرینگے۔
ب
مری میں غیر قانونی تعمیرات تجاوزات اور کھوکھا مافیا کی بھرمار
Dec 05, 2022