کلرسیداں چوک پنڈوڑی تا بیور پر 60 فیصد سے زیادہ کام مکمل ہوچکا،صداقت عباسی 


  کلرسیداں(نامہ نگار)خطہ کوہسار اور پوٹھوہار کو ملانے والے گیم چینجر منصوبے کوہسار ٹورازم ہائی وے کے دوسرے مرحلے پنجاڑ سے نڑھ پنج پیر لنک پر بھی کام شروع کردیا گیا مستعفی رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے تقریب سنگ بنیاد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پراجیکٹ کے پہلے مرحلے میں کلرسیداں چوک پنڈوڑی تا بیور پر 60 فیصد سے زیادہ کام مکمل ہوچکا ہے۔دوسرے مرحلے پر 67 کروڑ سے زیادہ کی لاگت آئے گی جس کا سہرا بھی پی ٹی آئی کے سر جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقام پنج پیر راکس کو خو بصو رت،محفوظ اور کشادہ کارپٹڈ روڈ کے ذریعے ٹورزم ہائی وے اور مین راولپنڈی اسلام آباد روڈ سے ملا دیا جائے گا جو انشاء اللہ اس علاقے کو سیاحتی سرگرمیوں
 کا ایک مرکز بنے گی۔پی ٹی آئی حکومت نے سیا حت کے فروغ پر خصوصی توجہ در کے مری کے علاؤہ کوٹلی ستیاں اور کہوٹہ کے کئی تاریخی اور پرفصا مقاما ت کو سیاحوں کے لیئے کھولنے کا فیصلہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقام پنج پیر راکس کو خو بصو رت ،محفوظ اور کشادہ کارپٹڈ روڈ کے ذریعے ٹورزم ہائی و ے اور مین راولپنڈی اسلام آباد روڈ سے ملا دیا جا ئے گا جو انشاء اللہ اس علاقے کو سیاحتی سرگرمیوں کا ایک مرکز بنے گی۔

ای پیپر دی نیشن