سینیٹر پیر صابر شاہ کی بھاوج  سیدطاہر شاہ کی اہلیہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ میں جسٹس اطہر  من اللہ، سینیٹرز،جسٹس منصور  علی خان ودیگر کی شرکت 


تربیلا (نامہ نگار ) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کے چیئرمین سینیٹر پیر صابر شاہ کی بھاوج حضرت محمد طاہر شاہ سجادہ نشین دربار عالیہ شاتو شریف سری کوٹ کی اہلیہ ، تحصیل چیئرمین غازی صاحبزادہ  قاسم شاہ، مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ہری پور صا حبزادہ حامد شاہ اور مولانا حافظ سید احمد شاہ  کی والدہ علالت کے باعث انتقال کر گئیں ہیں۔مرحومہ گذ شتہ کچھ عرصہ سے قائداعظم انٹرنیشنل ہسپتال راو لپنڈ ی میں زیر علا ج تھیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ انکے آبائی گاوں سری کو ٹ تحصیل غازی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ، سینیٹرز ،جسٹس منصور علی خان، سابق ایم این اے ڈاکٹر راجہ عامر زمان ، سابق صوبائی وزیر راجہ فیصل زمان ،سابق ایم این اے بابر نواز خان، ضلع صوبائی ، ریجنل ، ضلعی عہدیداروں ،بلدیاتی نمائندوں، وکلاء  ، صحافیوں ،مریدین، مختلف سیاسی جماعتوں کی مقامی قائدین کے علاوہ ہزارروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن