سنجوال کینٹ(نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر اٹک ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کی زیر نگرانی بچوں میں پیٹ کے کیڑوں سے بچاؤ کی مہم نومبر 2022کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام گورنمنٹ پائلٹ سکینڈری سکول اٹک میں کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ر یونیو)اٹک اعتزاز اسلم مارتھ تھے۔
اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اٹک ڈاکٹر جواد الہی، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اٹک ملک فتح خان،ڈی ای او سکینڈری اکرم ضیائ،ڈپٹی ڈی ای او اٹک سید تقی شاہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا سی ای او ہیلتھ اور سی ای او ایجوکیشن نے بچوں میں پیٹ کے کیڑوں کے مسائل اور ان کا بچوں کی صحت پرمضمرات پر روشنی ڈالی اور پنجاب ڈیورمننگ انیشی ایٹوکے اس احسن اقدام پر خراج تحسین پیش کیا ۔ سی ای او ایجوکیشن نے تمام ٹیچرز کو اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے عملی اقدامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔