بینر آویزاں کیے جانے پر عوام میں شدید غم و غصہ،ارباب اختیار سے سخت ترین اقدامات کا مطالبہ 


 مری (نامہ نگار خصوصی )  کوہسار یونیورسٹی جھیکاگلی کیمپس کی بیرونی دیوار پر ادارے کی جانب سے ایک متنازع شخصیت کی تصاویرو الے بینر آویزاں کیے جانے پر عوام میں شدید غم و غصہ کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔عوامی حلقوں نے  مذکورہ متنازعہ شخصیت کی  تصاویر آویزاں کرنے کیذمہ داری  متعلقہ یونیورسٹی کے ارباب اختیار پر عائدکرتے  ہوئے ان پر دینی واعتقادی مداخلت قرار دیا اور کہا کہ یہ یونیورسٹی انتظامیہ کے لیے شرمناک ہے۔ کہا گیا کہ ہماری تعلیم کی اساس اسلام ہے اور فتنہ  وارانہ شخصیت کی تصاویر کو آویزاں کرنا انتہائی شر انگیز ہے ۔ کہا گیا کہ اگر آپ یونیورسٹی کی سطح پر بھی اس بنیادی شعور سے محروم ہیں تو  تو بھر اللہ ہی محاٖفظ ہے ۔عوامی حلقوں نے اس سلسلے میں ارباب اختیار سے سخت ترین اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن