ڈھرنال ( نمائندہ نوائے وقت)سابق صدرپا کستان تحریک انصاف یونین کونسل ڈھرنال سردار شہزاد اکبر جھنڈیال نے کہا ہے کہ عمران خان کی کسی سے ذاتی لڑائی ہر گز نہیں وہ آئین و قانون کی بالادستی اور عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں عوام نااہل حکمرانوں سے چھٹکاراچاہتے ہیں ،،نوائے وقت ،،سے اپنی بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ملک میں فوری اور شفاف انتخابات ہی مسائل کا واحد حل ہیں لٹیروں کو بھاگنے نہیں دیں گے امپورٹڈ حکمرانوں کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں ملکی ترقی پی ٹی آئی سے وابستہ ہے۔ وفاقی حکومت کی نااہلی کی سزا عوام کو مل رہی ہے مہنگائی نے عوام کے چودہ طبق روشن کر دیئے ہیں ملک میں بے یقینی کی کیفیت ہے ۔
عمران خان جیسی دیانتدار قیادت کا اقتدارمیں آنا ناگزیر ہو چکا، سردار شہزاد
Dec 05, 2022