حکمرانوں کی بداعمالیوں کی وجہ سے معیشت تباہ ہوئی‘ ابو الخیر محمد زبیر

Dec 05, 2022


حیدرآباد(بیورو رپورٹ)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے صدیق اکبر مسجد لطیف آباد میں نظام مصطفے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اورپی ٹی آئی دونوں نے ملک و قوم کو مایوس کیاحکمرانوں کی بداعمالیوں کی وجہ سے معیشت تباہ ،ملک میںمہنگائی کاطوفان آیا ہواہے اور بے روزگاری میںمسلسل اضافہ ہورہا ہے ،ملک کو آئی ایم ایف کی کالونی بنادیاگیا ہے ،اشیاء خوردونوش عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں جس کو موقع ملتا ہے وہ ہی قومی دولت لوٹنے میں لگ جاتاہے ،عصبیتوں کو پھر سے ہوا دی جارہی ہے دہشت گردی کاجن پھر سے سراٹھانے لگا ہے امن وامان کی صورتحال خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے،ملک و قوم کے مسائل کا حل صرف اور صرف نظام مصطفیٰ ﷺ میںہی مضمر ہے،قوم کی تقدیرنظام مصطفیٰ ﷺ کے بغیر نہیں بدلی جاسکتی،خائن بدعنوان حکمرانوںنے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے،قومی خزانہ کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں،نفرتوں کی سیاست کے ذریعے کراچی حیدرآباد میں قتل و غارت گری کا بازار گرم کیا گیا،بھائی کو بھائی سے لڑا کر عصبیت کا نعرہ لگایا گیا جس سے ہزاروں نوجوان نفرت کی سیاست کی بھینٹ چڑھادئیے گئے اب پھر عصبیتوں کو ہوا دے کرقوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی جارہی ہے،وقت آگیا ہے کہ محب وطن قوتیں پاکستان کی سالمیت کے تحفظ و اسلام کے آفاقی نظام کے نفاذ کیلئے کمربستہ ہو جائیں،جنرل عاصم منیر نے بھارتی جارحیت کا جرأت مندانہ جواب دے کرقوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے،پوری قوم وطن کے دفاع وکشمیر کی آزادی کیلئے پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔کا نفرنس سے پیر سعید احمد ،ناظم علی آرائیں،قاری طلعت محمود اعوان ،عبدالروف الوانی محمد رضوان شیخ ،علامہ محبوب احمدزبیری،قاری اعظم نصیب اللہ نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں