ہالانی(نامہ نگار)سندھ بھر کی آج نوشہرو فیروز میں سندھی یومِ ثقافت منایا جا رہا ہے، نوشہر فیروز، مورو، محراب پور، ٹھارو شاہ، مٹھیانی، کنڈیارو،خان واہن، ہالانی، بھریا سٹی،بھریا روڈ، لاکھا روڈ، پڈعیدن، پھل، دریا خان مری میں یوم ثقافت کے حوالے سے جسقم، ایس یو پی،عوامی تحریک، سندھ ترقی پسند پارٹی،جماعت اسلامی، جے یوآئی، مسلم لیگ (ن)، پی پی پی، پی ٹی آئی کے زیر اہتمام مختلف پروگرام اور ریلیاں نکالی گئیں ، اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آبزرور نوشہرو فیروز کے کوآرڈنیٹر محمد سلیم مغل، سماجی تنظیم اسٹاپ کے محمود حسین نیئر، پی ٹی آئی کے رہنما مجاہد علی سامیٹو اور رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سندھ شاہ لطیف، سچل سرمست اور لعل شہباز قلندر کی دھرتی ہے، سندھی ثقافت تہذیب اتحاد، محبت اور انسانی احترام کی ثقافت ہے، ثقافت اپنی دھرتی سے جڑے رہنے کا نام ہے،پاکستان کی ثقافت مختلف ثقافتوں کا گلدستہ ہے اور سندھی ثقافت اس گلدستے میں نمایاں ہے اسی لیئے آج سندھ بھر کی طرح پورے پاکستان اور دنیا بھر میں سندھی یومِ ثقافت منایا جا رہا ہے۔