جھڈو (نامہ نگار) الخدمت فاؤنڈیشن جھڈو کے تحت 25 ویں سلور جوبلی تین روزہ فری آئی کیمپ میں پی او بی ٹرسٹ کے تعاون سے ماہر امراض چشم ڈاکٹرز نے201 مرد و خواتین مریضوں کی آنکھوں کے کامیاب آپریشن کیے اور ان کی آنکھوں میں لینس بھی لگائے گئے جبکہ 429 مردوخواتین کی آنکھوں کا معائنہ کرکے انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں جبکہ کیمپ میں داخل تمام مریضوں کو تین روز تک کھانا ،ادویات، رہائش اور دیگر تمام تر طبی سہولیات بالکل مفت فراہم کی گئیں، فری آئی کیمپ کے تیسرے اور آخری روز جماعت اسلامی ضلع میرپور خاص کے امیر سلمان خالد، ضلعی جنرل سیکریٹری ارسلان جاٹ اور الخدمت فاؤنڈیشن ضلع میرپور خاص کے صدر نادر خان نے کیمپ کا دورہ کیا اور مختلف وارڈز میں جاکر مریضوں کا حال دریافت کیا اور کیمپ کے حسن انتظام کو سراہا،اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن جھڈو کے صدر اظہر جمیل آ رائیں، ناظم کیمپ محمد محسن خان، سینئر رہنما ڈاکٹر شمشاد علی، شبیر احمد خان و دیگر بھی موجود تھے۔