ٹوپی اجرک ڈے پر جھڈو کے مقامی لوگوں کا سندھی نغموں پر رقص  


جھڈو (نامہ نگار) سندھ بھر کی طرح جھڈو میں بھی سندھ کا ثقافتی دن بڑے جوش و خروش سے منایا گیا, مختلف سیاسی, سماجی اور قوم پرست تنظیموں کی جانب سے ریلیاں نکالیں گئیں جس میں بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی شرکاء سندھی نغموں پر محو رقص رہے جبکہ سندھ کی ثقافت کی مناسبت سے مختلف پروگراموں کا انقعاد بھی کیا گیا جس بڑی تعداد میں لوگ سندھی اجرک اور ٹوپی پہن کر شریک ہوئے اور سندھ دھرتی سے اپنی والہانہ محبت اور وعقیدت کا اظہار کرتے ہوئے نظر آئے۔

ای پیپر دی نیشن