محراب پور(نامہ نگار) سندھی ثقافتی دن، سیاسی، قوم پرست،سماجی تنظیموں کی ریلیاں مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد خان گھمن، پی پی پی رہنما محمد دین راجپر،پی ٹی آئی رہنما مجاہد علی سامیٹو، جماعت اسلامی ندیم احمد غوری، پاکستان فلاح پارٹی رہنا محمد ارشد قادری، جسقم رہنما ضمیر میمن، شہاب میمن، سندھ یونائیٹڈ پارٹی رہنما ولایت علی نوناری کی قیادت میں سندھی یوم ثقافت (ٹوپی،اجرک) دن کی ریلی نکالی گئی جو باب فرووس سے شروع ہوکر ٹھری میرواہ روڈ پر اختتام پزیر ہوئی، مقررین کا اپنے خطاب میں کہناتھا کہ صوبہ سندھ کی ثقافت پاکستان میں منفرد حیثیت کی حامل ہے سندھ کی ثقافت ٹوپی اور اجرک ہے، جسے شایان شان طور منانا اچھا اقدام ہے، ثقافت کو اجاگر کرنے کامقصد اپنی روایات کی پاسداری بھی کرنا ہے۔