ٹنڈوالہ یار (نامہ نگار)ٹنڈوالہ یار گوٹھ غلام حسین لوند کے رہائشیوں کا پیارو لوند روڈ پر پولیس کی زیادتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ شدید نعرے بازی ٹائر نذر آتش پولیس نے ہمارے نوجوان کو اٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔ گمشدگی کے خلاف پہلے ہی کورٹ کے احکامات کی دھجیاں بکھیر دی ۔ان خیالات کا اظہار احتجاج کرنے والوں کی قیادت کرنے والے رستم لوند دیگر نے کیا انہوں نے کہا کہ ٹنڈوالہ یار آر آر ایف پولیس نے ہمارے نوجوان علی شیر لوند کو بے گناہ گرفتار کرکے لے گئے جس کی رہائی کے لیے ہم نے احتجاج کیا ہے مظاہرین نے کہا کہ ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے ہمیں انصاف فراہم کرے ایک ہفتے قبل علی شیر پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی جس کی ضمانت مقامی عدالت سے کرانے کے باوجود نوجوان کو ٹنڈوالہ یار پولیس ان کے گھر سے گرفتار کیا جس کی فوری بازیابی کے لیے لوند برادری سراپا احتجاج ہے جبکہ مظاہرین نے بھی بتایا کہ پولیس رہائی کے لیے بھاری رشوت طلب کررہی ہے دوسری جانب ڈی ایس پی سید عرفان شاہ نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے نوجوان کی رہائی کی یقین دہائی کراتے ہوئے احتجاج ختم کرودیا۔