ملکی دفاع قابلِ فخر بہادر افواج کے ہاتھوں میں ہے


حیدرآباد (پ ر) ہندوستانی گیڈر بھپکیوں پر نئے آرمی چیف کا منہ توڑ جواب حوصلہ افزاء و خوش آئند ہے ،ہندوستان پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا،ملکی دفاع قابلِ فخر بہادر افواج کے ہاتھوں میں ہے ۔ان خیالات کا اظہار مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے صدر چوہدری محمد جمیل آرائیں نے اپنے بیان میں پاک فوج کے نئے چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے کنٹرول لائن کی تازہ ترین صورتحال کے جائزے کیلئے اگلے مورچوں کے دورے کے دوران ہندوستان کی جانب سے گلگت بلتستان و آزاد کشمیر کے حوالے سے اشتعال انگیز بیانات و عزائم کے جواب میں آرمی چیف کے  ہندوستان کو اس کے گھر میں گھس کر مارنے کے بیان کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے اسے انتہائی حوصلہ افزاء قرار دیا،ہندوستان کسی خوش و غلط فہمی میں نہ رہے کیونکہ ملکی سرحدوں کی حفاظت و دشمن ملک کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کیلئے پاکستان کی مسلح افواج کے افسران و جوان ہر وقت چاک و چوبند ہیں ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے پوری دنیا واقف ہے مسلح افواج کے افسران و جوانوں نے وطن عزیز کا دفاع و حفاظت کے لئے ہمیشہ بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا قوم کو اپنے شہداء و بہادر افواج پر بھرپور اعتماد و فخر ہے ۔

ای پیپر دی نیشن