نارنگ منڈی (نمائندہ نوائے وقت) قاری محمد احسان الہی رضوی کی اہلیہ اور صاحبزادہ حسنین رضا کی والدہ کے چہلم کے موقع پر حضرت علامہ پیر محمد داؤد رضوی قادری اور پروفیسر ڈاکٹر محمد ابوبکر صدیق نے خطاب کرتے کہا کہ زندگی کے بعدموت کا نظام بنایاگیاہے جو بھی تخلیق ہوا ہے اسے موت کا زائقہ چکھنا ہے اللہ اور اس کے رسول ؐ کی رضا اور اطاعت اور قرآن و سنت پر عمل پیرا ہونے سے دنیاو آخرت کی کامیابیاں حاصل ہوتی ہیں دین اسلام میں بہت سی آسانیاں ہیں دوسروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے سے اللہ کا قرب حاصل ہوتا ہے ہمارے پاس بہترین موقع ہے کہ ہم توبہ کرکے اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور بقیہ زندگی کو اسلام کے مطابق گزاریں۔
ہمیں اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنی چاہئے:داؤد رضوی
Dec 05, 2022