موساد سے مبینہ روابط پر ایران میں چار افراد کو پھانسی

Dec 05, 2022 | 10:09

ویب ڈیسک

ایرانی میں چار افراد کو اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کرنے کے الزام میں پھانسی دے دی گئی ہے۔

ایران میڈیا کے مطابق چاروں افراد کو اسرائیل کے ساتھ ’خفیہ معلومات کے تبادلے‘ اور ’اغوا‘ کے الزام میں سزا دی گئی تھی جس پر اتوار کو عمل درآمد کیا گیا ہے، ایران کی سپریم کورٹ نے مئی میں ان افراد کی سزا کو برقرار رکھا تھا۔

ایرانی عدالت کی جانب سے چاروں افراد کو سزائے موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یہ چاروں افراد اسرائیل کی انٹیلی جنس سروس کے ساتھ کام کرتے تھے۔

مزیدخبریں