بھکھی (نامہ نگار) تحریک انصاف کے سینئر رہنمافیصل جمیل خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اپنے فیصلے پر قائم ہے عمران خان حتمی وقت کا جلد تعین کرکے اعلان کا کریں گے، امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں حکمرانوں کو عوام الیکشن کروانے پر مجبور کریں گے13 جماعتوں کو نکیل ڈالنے کیلئے انتخابات ناقابل گزیر ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی باتیں دیوانے کے خواب کے مترادف ہیں۔