شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر طارق علی بسراء نے ہیلتھ نیوٹریشن ویک کا افتتاح کردیا اس حوالے سے آگاہی ریلی بھی نکالی گئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس میاں نذیر، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر زینب طاہر ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل طارق، ایم ایس ڈاکٹر افضال احمد سندھیلہ، کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عبدالناصر ٹوانہ ، فیلڈ پروگرام آفیسر میڈم شاد نصیر، ایل ایچ ایس رفعت جبیں، میڈم فرزانہ خان، ڈاکٹر فہد ، ڈاکٹر والیہ، محمد الیاس گجر اوردیگر افسران اور عملہ سمیت نمائندہ شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ڈپٹی کمشنر طارق علی بسراء نے کہا کہ ہیلتھ کیئر کے حوالے سے مربوط اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ سرکاری ہسپتالوں میںمریضوں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے تمام تر سہولیات مہیا کی گئی ہیں اور ڈاکٹر ز و پیرا میڈیکل سٹاف کو ڈیوٹی امور کا پابند بنایا گیا ہے تاکہ مریضوں کو علاج معالجہ میں کسی طرح کی دشواری کا سامنا کرنا نہ پڑے، انہوں نے کہا کہ ہیلتھ نیوٹریشن ویک کا آغازنہایت اہم قدم ہے جو ماں اور بچے کی صحت کی افادیت اجاگر کرنے اور دودھ پلانے والی مائوں کیلئے آگاہی کا پیش خیمہ ہے اس ویک کے دوران محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر زچہ کو توانائی کی ادویات بھی تقسیم کریں گی۔
شیخوپورہ: ہیلتھ نیوٹریشن ویک کا افتتاح ‘ آگاہی ریلی نکالی گئی
Dec 05, 2022