ٹنڈو آدم: کلچر ڈے پر لوگوں کا ڈھول کی تھاپ پر رقص

Dec 05, 2022


ٹنڈوآدم(نامہ نگار)سندھ کے دیگر شہروں کی طرح ٹنڈوآدم میں بھی سندھ کلچر ڈے بڑے جوش اور جذبے کے ساتھ منایا گیا شہر بھر سے ثقافتی دن کے حوالے سے ریلیوں کا انعقاد۔کلچر ڈے کے حوالے سے ڈھول کی تاپ پر رقص۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کی ثقافتی دن کے حوالے سے سندھ بھر کی طرح ٹنڈوآدم میں بھی بڑے وجذبے سے منایا گیا ثقافتی دن کے موقع پر لوگ ٹوپی اور اجرک پہن کر ریلیوں کی شکل میں ریلیاں نکالی گئیں جو مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچی جہاں سندھ کے روایتی گانوں ڈھول کی تھاپ پر رقص وبھنگڑے ڈالتے نظر آئے ا س موقع پر مقررین نے ریلیوں کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنی سندھ دہرتی سے اپنی ماں کی طرح پیار کرتے ہیں اور فخر محسوس کرتے ہیں کہ ہم ایک سندھی قوم ہیں اور سندھ ہماری ماں ہے ہم دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ سندھ میں بسنے والے ہر کوئی سندھی ہے اور سندھ میں رہنے والے مہمان نواز ہوتے ہیں سندھ میں رہنے محبت و امن پسند ہیں سندھ کا نوجوان سندھ کی حفاظت کرنا جانتے ہیں لہذا تمام قومیں آپس میں پیار و محبت قائم کرکے محبت و امن پسند کا درس دیں اور تاکہ دشمن اپنے مفاد میں کامیاب نہ ہوسکیں علاوہ ازیں اس موقع پر حاجی روشن دین اسکول میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا اورطلباءو اساتذہ نے سندھ کے روایتی لباس زیب تن کیا سندھ کے روایت کو اجاگر کیا۔
ڈھول کی تھاپ

مزیدخبریں