چمن: مسلح افراد کی سکیورٹی فورسز پر فائرنگ‘ گاڑی چڑھانے کی کوشش‘ منظور پشتین گرفتار

چمن (نوائے وقت رپورٹ) پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشین کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق پولیس‘ لیویز اور ایف سی باب چمن کے قریب معمول کی چیکنگ کر رہے تھے‘ منظور پشین کے ساتھ مسلح افراد نے گاڑی روکنے کی بجائے اہلکاروں پر چڑھائی اور فائرنگ کر دی۔ اہلکاروں نے جوابی کارروائی میں منظور پشین کی گاڑی کے ٹائر پر فائرنگ کی۔ منظور پشین اور ان کے ہمراہ مسلح افراد گاڑیاں بھگا کر فرار ہوئے۔ سرچ آپریشن کے بعد ایک گودام سے منظور پشین کو گرفتار کر لیا گیا۔ فائرنگ کے واقعہ کا مقدمہ منظور پشین کے خلاف درج کر لیا گیا۔ دریں اثناء ترجمان پی ٹی ایم نے کہا ہے کہ منظور پشین نے آل پارٹیز تاجر محنت کش دھرنے سے خطاب کیا۔ دھرنے سے کوئٹہ جاتے ہوئے اہلکاروں نے منظور پشین کی گاڑی پر چمن پریس کلب کے قریب فائرنگ کی‘ گاڑی پر آٹھ گولیاں لگیں‘ ایک خاتون زخمی ہو گئی جو ہسپتال میں زیرعلاج ہے۔ منظور پشین ساتھیوں کو لیکر واپس چمن شہر آئے اور خود گرفتاری دی۔

ای پیپر دی نیشن