حلقہ بندیاں اعتراض پر الیکشن کمشن کے فیصلے یکطرفہ: ایم کیو ایم نہ دور ہوئے تو عدالت جائینگے: ن لیگ سندھ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم نے حلقہ بندیوں پر اعتراضات پر الیکشن کمشن کے فیصلوں کو یکطرفہ اور بائی ڈیزائن قرار دے دیا۔ کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن نے پی پی کے تمام اعتراضات قبول اور باقی تمام جماعتوں کے مسترد کئے۔ اعتراضات پر الیکشن کمشن کے یکطرفہ فیصلے بائی ڈیزائن ہیں۔  الیکشن کمشن کے ممبر سندھ پی پی کے مفادات کیلئے سب کچھ کر رہے ہیں۔ سندھ میں موجودہ نگران حکومت پی پی کے مفادات کی نگران ہے۔ سندھ میں تمام محکمے آج بھی پی پی کے سابق وزراء ہی چلا رہے ہیں۔  مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر بشیر میمن  نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات دور نہ ہوئے تو عدالت جائیں گے۔ حلقہ بندیوں پر اعتراضات سے الیکشن کمشن کو آگاہ کر دیا ہے۔ لاڑکانہ کی حلقہ بندیوں میں تو فرمائشی پروگرام ہو رہے ہیں۔ سعید غنی میری طرح کا ورکر ہے جو بولتا ہے بولنے دیں۔ اعتراض دور نہ ہوئے تو عدالت جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن