انٹرا پارٹی الیکشن کے نام پر ڈھونگ رچایا گیا، بلے کا نشان بچانے کیلئے اکبر ایس بابر کا سابق چیئرمین کو پیغام 

Dec 05, 2023

 اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات بانی رہنماء اکبر ایس بابر نے بلے کے نشان کو بچانے کے لئے10 سال بعد بانی چئیرمین عمران خان سے بالواسطہ رابطہ کر لیا۔ اکبر شیر بابر نے سابق چیئرمین عمران خان کے نام ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں انٹرا پارٹی کے نام پر ڈھونگ رچایا گیا۔ فی الفور انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم کر کے شفاف الیکشن کمشن تشکیل دیا جائے۔ اکبر بابر نے کہا کہ پارٹی آئین کے مطابق الیکشن کے قواعد اور ووٹرز لسٹ دی جائیں، پارٹی کے بانی راہنمائوں اور کارکنوں کو بنیادی آئینی و قانونی حق سے محروم کیا گیا۔ اکبر ایس بابر نے کہا کہ کارکن آپ کے لئے ڈنڈے کھاتے اور جیلیں بھگتتے ہیں، انہیں ووٹ کے جمہوری و آئینی حق سے کیوں محروم کر رہے ہیں۔ راہنما اور آپ کے فرسٹ کزن سعید اللہ نیازی بھی انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں، پارٹی راہنمائوں اور کارکنوں کو ان کے بنیادی آئینی حق سے محروم کیا گیا۔

مزیدخبریں