آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا کیس شامل نہیں ہوا 

Dec 05, 2023

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے 14 دسمبرتک کا شیڈول جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے شیڈول میں پاکستان کا کیس شامل نہیں۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کے حکام نے 70 کروڑ ڈالرکی اگلی قسط کیلئے اجلاس 7 دسمبر کوبلانیکا امکان ظاہرکیا تھا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر کو طے پایا تھا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس معاہدیکے 6 سے 8 ہفتے بعد بلانے کا امکان ہے جب کہ دسمبر کے آخری عشریمیں کرسمس تعطیلات شروع ہو جائیں گی۔

مزیدخبریں