لاہور ( خصوصی نامہ نگار )سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے محکمانہ سکروٹنی کمیٹی اور ڈیپارٹمینٹل ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی سکیمیں بروقت مکمل ہوں گی، کوالٹی اور میعار کو یقینی بنایا جائے گا۔مزار مقدسہ کی ماسٹر پلاننگ کے سلسلے میں تاریخ ساز ترقیاتی سکیمیں روبہ عمل ہیں، مزارات کی تزئین و مرمت کے منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنادی۔ بہترین پلاننگ پراسیس و جامع حکمت عملی سے " ماڈل شرائنز" کی تشکیل کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگیا۔