لاہور(نیوز رپورٹر)لاہور کی شاہ پور کانجراں مویشی منڈی میں پرچی فیس کی اوور چارجنگ پر وزیر اطلاعات و بلدیات عامر میر کا سخت ایکشن۔ وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر عامر میر اچانک مویشی منڈی پہنچ گئے۔ صوبائی وزیر نے منڈی کے سربراہ کو بھی طلب کر لیا۔ چھوٹے اور بڑے جانور کی پرچی فیس پر اوور چارجنگ کی تفتیش۔ 100 اور 500 روپے کی بجائے چھوٹے اور بڑے جانوروں پر ڈبل فیس کیوں چارج کی جا رہی ہے؟ وزیر اطلاعات نے منڈی انتظامیہ سے باز پرس اور شکایات کے فوری ازالے کا حکمدیا۔