انسانی گردے فروخت کرنیوالے گینگ کے 3 ملزم گرفتار 

لاہور(نامہ نگار)ستوکتلہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی گردے فروخت کرنے والے گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس پی صدر ڈویژن سدرہ خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ستوکتلہ پولیس نے انسانی گردے فروخت کرنیوالے گینگ کے 3 ملزمان رضا مسیح ،لیاقت اور ذوالفقار کو گرفتار کیا ہے۔ملزمان دور دراز دیہات میں موجود غریب اور نادار لوگوں کو پیسوں کا لالچ دے کر ان کا گردہ لیتے تھے۔

ای پیپر دی نیشن