لاہور(خبر نگار)ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر کی ہدایت چیف آفیسر اقبال فرید کے حکم پر تجاوزات اور غیر قانونی عمارتوں کے خلاف آپریشن ، زیڈ او آر پارس زبیرکا شالامار زون کے علاقے میں گرینڈ انسداد تجاوزات آپریشن چھ ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چیف آفیسر اقبال فرید کی نگرانی میں زونل آفیسر ریگولیشن شالامار پارس زبیر نے فیلڈ ایکشن لیتے ہوئے انفورسمنٹ انسپکٹر شیراز احمد ،عارف بھٹی ودیگر عملہ اور بھاری مشینری کے ساتھ شالامار زون میں میجر جمیل شہید روڈ اور ملحقہ علاقوں میں انسداد تجاوزات کا گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 500 سے زائد پختہ تھڑے اور شیڈ مسمار کردیئے اور90 سے زائد عارضی تجاوزات کا سامان ضبط کرلیا گیا۔ ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدرکا کہنا ہے کہ تجاوزات مافیااور غیر قانونی عمارتوں کے خلاف بلدیہ عظمیٰ کا آپریشن جاری رہے گا۔تجاوزات کے خاتمے سے ٹریفک مسائل میں کمی آئے گی۔چیف آفیسر اقبال فرید اور زیڈاو آر پارس زبیرکا کہناتھا کہ اپریشن کے دوران مجموعی طور پر6 ٹرک سامان ضبط کرکے سٹور میں جمع کروا دیا گیاہے ۔
تجاوزات‘ غیر قانونی عمارتوں کیخلاف آپریشن جاری رہے گا:رافعہ حیدر
Dec 05, 2023