لاہور(لیڈی رپورٹر)چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا ہے کہ انسداد گداگری مہم کے تحت ریسکیو ٹیم کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ریسکیو آپریشن کئے جارہے ہیں جبکہ لاہور میں نومبر کے مہینے میں 109 بھکاری بچوں کو ریسکیو کیا گیا۔گزشتہ ماہ کے دوران چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ضلعی دفاتر میں ریسکیو ٹیم نے 488 بھکاری بچوں کو تحویل میں لیا گیا۔ اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر مختلف اوقات کے دوران ریسکیو ٹیم کی جانب سے ریسکیو آپریشن کئے جارہے ہیں۔