بیجنگ (نیٹ نیوز) خلاء میں بھیجے گئے پہلے 360 ڈگری کیمرے نے ستاروں سے بھرے پس منظر کے ساتھ زمین کی شاندار ایچ ڈی تصاویر کھینچ کر زمین پر بھیجی ہیں۔ چینی ٹیکنالوجی کمپنی اِنسٹا 360 نے حال ہی میں زمین کے گرد گھومنے والے مصنوعی سیارچوں میں نصب دو کیمروں سے کھینچی جانے والی زمین کی انتہائی خوبصورت تصاویر کی رونمائی کی ہے۔ تصاویر میں زمین کے پس منظر میں ستاروں کا خوبصورت نظارہ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔