موسمیاتی تبدیلیاں، گلیشئر پگھلنے سے ایک ارب60کروڑ افراد کا ذریعہ معاش خطرے میں آگیا: ایشیائی ترقیاتی بنک

 اسلام آباد (این این آئی) ایشین ڈیویلپمنٹ بنک (اے ڈی بی) نے خبردار کردیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گلیشیئر پگھلنے سے ایک ارب 60 کروڑ سے زائد لوگوں کے ذریعہ معاش کا تحفظ خطرے میں آ گیا ہے۔ اے ڈی بی کی منیجنگ ڈائریکٹر جنرل ووچونگ امز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہندوکش اور ہمالیہ ریجن میں گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نئے اقدامات سے بھوٹان اور نیپال نئی اطلاعات تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔ اس آگاہی سے یہ ممالک موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے موثر سرمایہ کاری کرسکیں گے۔

ای پیپر دی نیشن