اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے بیان میں کہا ہے کہ سراج الحق پیپلزپارٹی پر تنقید کرنے سے قبل اپنی جماعت کی تاریخ یاد کریں۔ پیپلزپارٹی نے اس وقت آئی پی پیز معاہدے کئے جب ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا۔ پیپلزپارٹی کے دور میں چھوٹے قصبوں میں بجلی پہنچائی گئی۔ پیپلزپارٹی کے دور میں پاکستان کسی دوسرے ملک کو بجلی فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ جماعت اسلامی سود کی ایسی مخالف ہے جیسے پرویز مشرف کے ایل ایف او کی۔ سراج الحق خیبرپی کے کے وزیر خزانہ رہے وہاں سودی نظام کو ختم کیوں نہیں کیا۔