پی ٹی آئی ضمانتیں بحالی‘ ہائیکورٹ میں سماعت ملتوی‘ صنم جاوید نظربندی پر جواب داخل

لاہور (خبر نگار) چیئرمین پی ٹی آئی کی نو مئی کے مقدمات میں ضمانتیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کرنے کا معاملہ پر ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کی کاز لسٹ کینسل ہونے کی وجہ سے درخواستوں پر کارروائی نہ ہو سکی، جس کے باعث سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی ہوگئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے اے ٹی سی کی جانب سے ضمانتیں خارج کرنے کا اقدام چیلنج کرتے ہوئے  ضمانتوں کو بحال کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو 30 روز کیلئے نظربند کر دیا گیا۔ نگران پنجاب حکومت نے جواب ہائی کورٹ جمع کرا دیا۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ صنم جاوید پر 5 مقدمات ہیں جبکہ 4 میں ضمانت ہو چکی ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کو صنم جاوید کی نظربندی کو چیلنج کرنے کی ہدایت کر دی۔

ای پیپر دی نیشن