کندھ کوٹ(این این آئی)انڈس ہائی وے کرم پور کے مقام پر ٹرک اور وین کے درمیان خطرناک ٹکر سے 7افراد جاں بحق جبکہ ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ کندھ کوٹ میں انڈس ہائی وے کیڈٹ کالج کے مقام پر دھند کے باعث مسافر وین اور ٹرک میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 7افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ18سے افراد زخمی ہوگئے ہیں، جن میں 7 کی حالت تشویشناک ہے۔ریسیکو حکام کے مطابق کندھ کوٹ میں انڈس ہائی وے پر کیڈٹ کالج کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں دو مسافر وین اور ٹرک کی آپس میں ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں سات افراد جان کی بازی ہار گئے۔حکام نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں 18 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کی جانب سے حادثے کے بعد کرم پور ، کندھ کوٹ اور غوثپور کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔حکام نے بتایاکہ جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک شخص کی شناخت علی اکبر اوگاہی کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق ٹرک کراچی سے پنجاب اور وین کندھ کوٹ سے سکھر جا رہی تھی کہ کیڈٹ کالج کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثہ دھندکے باعث پیش آیا ۔ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹرک کراچی سے پنجاب اور وین کندھ کوٹ سے سکھر جارہی تھی۔
کندھ کوٹ: دھند کے باعث مسافر وین اور ٹرک میں ٹکر، 7افراد جاں بحق، 18زخمی
Dec 05, 2023