پاکستان انڈر 18 ٹیم نے بین الاقوامی پولو کپ جیت لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی انڈر 18 پولو ٹیم نے دبئی بین الاقوامی پولو کپ 4 کے مقابلے میں 7 گول سے جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق دبئی کے قومی دن کے موقع پر دبئی پولو اینڈ ایکسٹرین کلب کے تحت منعقدہ بین الاقوامی پولو کپ کو پاکستان کی انڈر 18 پولو ٹیم نے کپتان صائم عباس کی شاندار کارکردگی کی بدولت جیت لیا۔صائم عباس نے 3 گول سکور کئے۔ پاکستان کی جانب سے شریک دیگر کھلاڑیوں میں سعد مرزا، چنگیز خان، عامر شیخ اور ہاشم شیخ شامل تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن