لاہور (خبر نگار) تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے الیکشن لڑنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی۔ آئندہ انتخابات کے لیے سیکرٹری لیگل افیئر تحریک انصاف رانا مدثر کو ذمہ داریاں سونپ دیں۔ رانا مدثر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے ریکارڈ سمیت متعلقہ دستاویز اکٹھی کی جا رہی ہیں، جن حلقوں سے نواز شریف اور شہباز شریف کاغذات نامزدگی لیں وہاں سے یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔ یاسمین راشد کے آبائی حلقے سے بھی انکے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔