کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ میری ٹانگیں کھینچنے کی کوشش کی گئی۔ ن لیگ سے استعفیٰ دے چکا ہوں۔ سیاست سے بریک لینا میرے لئے ضروری ہے۔ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی۔ وضاحت کر چکا ہوں۔ میری خواہش تھی کہ گورنر سندھ بنوں۔