اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) راہنما پیپلزپارٹی سینیٹر پلوشہ خان نے بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف نے اپنے بھائی کو مہنگائی پر کنٹرول کا نسخہ نہیں بتایا، افسوس کی بات ہے ' کاش نواز شریف اپنے بھائی کی مدد کر کے مہنگائی کے مارے عوام پر رحم کرتے 'مسلم لیگ (ن) نے وفاق اور پنجاب میں حکومت کے باوجود تمام ضمنی انتخابات میں شکست کھائی ' نواز شریف نے عمران خان سے دوبارہ لاڈلا ہونے کا تاج چھین لیا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک لاڈلے کو شکست دی، دوسرے لاڈلے کو بھی شکست ہو گی۔