لاہور ( خبر نگار) اسپیشل سنٹرل عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی اشتہاری کی کارروائی کی نگرانی کرنے کی ہدایت کردی۔پرویزالٰہی اور مونس الٰہی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمہ میں عدالت کے تحریری حکمنامہ کے مطابق وزیرخارجہ کی ملزم کے نوٹسز کی تعمیل کی رپورٹ سے عدالت مطمئن نہیں۔تحریری حکم کے مطابق مونس کے اشتہاری کے نوٹسزکی تعمیل کی رپورٹ ابھی تک جمع نہیں ہوئی، اس طرح اشتہاری کی کارروائی کے قانون کی خلاف وزری ہورہی ہے، ڈائر یکٹر ایف آئی اے سختی سے قانونی طریقہ کارپرعملدرآمد کروائیں۔