اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں سیکرٹری دفاع لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ حمود الزمان خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ مئوقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرتے ہوئے سیکرٹری دفاع توہین کے مرتکب ہوئے ہیں۔