اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے اہم درآمدی پارٹنرز کے ساتھ الیکٹرونک ڈیٹا انٹرچینجز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات، سنگاپور، ہانگ کانگ اور افغانستان کے ساتھ الیکٹرونک ڈیٹا انٹرچینج معاہدے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایف بی آر نے الیکٹرونک ڈیٹا انٹرچینج کے لیے مفاہمت کی یادداشت کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔ وزارت خارجہ کی مدد سے چاروں ممالک کو یہ مسودے مفاہمت کے لیے بھجوائے جائیں گے۔ نگراں حکومت کی کوشش ہے مفاہمت کی یادداشتوں پر جلد دستخط ہو جائیں۔ چاروں ممالک کے ساتھ مفاہمت سے درآمدات میں انڈر انوائسنگ روکنے میں مدد ملے گی۔ ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اس سے قبل چین کے ساتھ الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینچ معاہدہ کر چکا ہے۔
پاکستان کا اہم درآمدی پارٹنرز کے ساتھ الیکٹرانک ڈیٹا انٹرچینج قائم کرنے کا فیصلہ
Dec 05, 2023