اسلام آباد کیلئے مسلم لیگ کی ٹکٹ کا حقدار شیخ جمشید ہے ، اختر عباسی

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان مسلم لیگ (ن)ٹریڈرز ونگ آئی سی ٹی اور آب پارہ مارکیٹ ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اختر عباسی اور ٹریڈرز ونگ کے سینئر نائب صدر عرفان چوہدری نے کہا ہے کہ شیخ جمشید اختر پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے رکن اور ٹریڈرز ونگ آئی سی ٹی اسلام آباد کے صدر ہیں ۔ جبکہ وہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر رہے ہیں ان کی اسلام آباد کی تاجر برادری اور شہریوں کے لئے گراں قدر خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ انہوں نے حلقہ 47 اسلام آباد سے پاکستان مسلم لیگ (ن)سے ایم این اے کے ٹکٹ کے لئے درخواست دی ہے اور ان کا انٹرویو بھی ہو گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن