انتخابات ملکی سیاست کا رخ موڑ دیں گے،سید عزیر حامد

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے نائب امیر اور ضلعی انتخابی کمیٹی کے صدر سید عزیر حامد نے کہا ہے کہ آنے والے انتخابات ملکی سیاست کا رخ موڑ دیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی دفتر سید مودودی بلڈنگ میں جماعت اسلامی زون  پی پی 18 کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، حالیہ حلقہ بندیوں کی بنیاد پر بننے والے نئے حلقے پی پی 18 کے  لئے مقرر کردہ عبوری امیر اسد شیخ نے حلف اٹھا کر اپنی نئی ذمہ داری سنبھال لی ہے، مشاورت سے دس رکنی انتظامی کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن