افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کو چین کے عطیہ کردہ خیمے فراہم

ہرات(شِنہوا)افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں زلزلے سے متاثرہ 280 سے زائد خاندانوں کو چین کی طرف سے عطیہ کردہ خیمے موصول ہوگئے ہیں۔صوبے میں نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے فنانس اور مینجمنٹ کے انچارج عبدالسلام بارکزئی نے پیر کو بتایا کہ زنداجان ضلع میں زلزلہ سے متاثرہ ہر خاندان کو ایک خیمہ ملا جبکہ امداد کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔ امداد حاصل کرنے والے ایک متاثرہ شخص عبد الکریم نے شِنہوا کو بتایا کہ "میں انسانی ہمدردی کی بنیاد خاص طور پر زلزلے سے متاثرہ لوگوں کے لیے امداد بھیجنے پر چین کا شکر گزار ہوں جبکہ اس امداد سے ہمارے مسائل کسی حد تک حل ہو سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ  میرا گھر تباہ ہو چکا ہے اور یہ (خیمہ) ہمارے لیے پناہ گاہ بن سکتا ہے۔اہلکار کے مطابق چین نے حال ہی میں انسانی امداد پر مبنی 41 کنٹینرز بھیجے ہیں  اور تقسیم کا عمل اتوار کو زنداجان میں زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کو خیمے فراہم کرنیکے ساتھ شروع ہوا جبکہ متاثرہ علاقے میں مکمل سروے کے بعد کپڑوں سمیت دیگر اشیا ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن